ڈیجیٹل مردم شماری، کراچی کی 45 ہزار کثیرالمنزلہ عمارتوں کو شمار نہیں کیا گیا، بڑا دعویٰ

کراچی(آئی این پی)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم)پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ کراچی میں 45ہزار کثیرالمنزلہ عمارتوں کو ابھی تک گنا ہی نہیں گیا نہ ہی کراچی کی کچی آبادیوں میں مردم شماری شروع ہوئی ہے،ایم کیو ایم فیڈرل بی ایریا ٹائون کے تحت دعوت افطار کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ مردم شماری میں کراچی سے کھلی جنگ کا آغاز کیا گیا ہے۔

،انہوں نے کہا کہ دنیا مانتی ہے کہ کراچی دنیا کے تین بڑے شہروں میں ہے، لیکن سازشی عناصر کراچی کو پاکستان کا دوسرا بڑا شہر ثابت کرنے کی سازش میں مصروف ہیں۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close