ڈکیت گروہوں کو اسلحہ فراہم کرنے والا اہم کارندہ گرفتار، پہچان سامنے آ گئی

کراچی(آئی این پی)پاکستان رینجرز سندھ اور پولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کورنگی میں کارروائی کرتے ہوئے ڈکیت گروہ کو اسلحہ فراہم کرنے والا اہم کارندہ محمد آصف اور سہولت کار عبدالہاشم گرفتار کرلیا،ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ اور ایمونیشن برآمد کرلیا،ملزمان نے گزشتہ دو سال سے ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی واردات میں اسلحہ فراہمی اور سہولت کاری میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ،

کورنگی، لانڈھی ، شاہ فیصل اورنگی اور قیوم آباد میں ہونے والی وارداتوں میں ملزمان اسلحہ دیتے تھے،ملزمان کے پی کے کے اسلحہ ڈیلر سے اسلحہ خرید کر ڈکیت گروہوں کو فراہم کرتے تھے، ملزمان کا ایک ساتھی گرفتار ہوکر جیل جاچکا ہے، دیگر کی تلاش جاری، ملزمان کو قانونی کارروائی کے لئے پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close