سیکیورٹی گارڈ نے 2 کم عمر نوجوانوں کو ڈاکو سمجھ کر گولی مار دی

کراچی (آئی این پی) نارتھ ناظم آباد سیکیورٹی گارڈ نے دو کم عمر نوجوانوں کو ڈاکو سمجھ کر گولی مار دی، زخمیوں کو فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی کیعلاقہ شمالی ناظم ا?باد میں کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کے قریب سیکورٹی گارڈ نے 2 شہریوں کو مبینہ طور پر ڈاکوسمجھ کر فائرنگ کر دی، جس سے مبشر اور نسیم نامی افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس حکام نے بتایا کہ فائرنگ کا واقعہ فجر کی نماز کے بعد پیش آیا، دونوں افراد نماز فجر کے بعد اپنے دوست سے ملنے جا رہے تھے کہ گلی کے باہر کھڑے کاشف فرخ اور سنی نے اچانک سے انہیں ڈاکو سمجھ کر فائرنگ کردی۔حکام کا کہنا تھا کہ فائرنگ سے زخمیوں میں مبشر اور نسیم شامل ہیں ، دونوں زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کیلئیعباسی شہیداسپتال منتقل کردیا گیا ہے تاہم فائرنگ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔پولیس حکام نے کہا کہ فائرنگ سی کمپنی نہیں بلکہ پرائیویٹ سیکورٹی گارڈ کی جانب سے کی گئی ، فائرنگ کرنے والا سیکورٹی گارڈ زاہد موقع سے فرار ہوگیا ،زاہد کو ایک بلڈر نے اپنے پاس پرائیویٹ طور پر رکھا ہوا تھا تاہم مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close