میرپور خاص جیل میں مرنے والے قیدی کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں کیا انکشاف ہوا؟

میرپورخاص(آئی این پی)سینٹرل جیل میرپور خاص میں 2 روز قبل ہلاک ہونے والے قیدی کی پوسٹ مارٹم رپورٹ منظر عام پر آگئی۔رپورٹ کے مطابق منشیات کے مقدمے کے قیدی کے جسم کے مختلف حصوں پر زخموں کے 12 نشانات پائے گئے۔

رپورٹ کے مطابق ہلاک قیدی کے پھیپھڑوں اور پیٹ کے اندرونی حصوں میں خون جمع تھا۔ورثا نے پولیس پر رشوت نہ دینے پر قیدی کو تشدد کرکے ہلاک کرنے کا الزام لگایا تھا۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close