سابق میئر کراچی وسیم اختر کے گھر چوری، پولیس افسر، اس کے بیٹے اور بہو کے خلاف مقدمہ درج

کراچی(آئی این پی)سابق مئیر کراچی وسیم اختر کے گھر ڈیفنس فیز 6 میں 9 مارچ کو چوری کی بڑی واردات کا مقدمہ سابق مئیر کراچی نے ڈرائیور کی مدعیت میں درخشاں تھانے میں درج کرادیا۔ کروڑوں مالیت کی چوری میں پولیس نے سابق پولیس افسر، اس کے بیٹے اور بہو کو گرفتار کرلیا۔سابق میئر کراچی نے ڈرائیور کی مدعیت میں درخشاں تھانے میں مقدمہ درج کروایا۔مدعی مقدمہ کا کہنا ہے کہ سابق میئر اہلخانہ کے ہمراہ چوری والے روز گھر پر تھے۔

وسیم اختر کی ساس نے ڈرائیور کو چوری کی اطلاع دی۔مدعی نے بتایا کہ ڈرائیور کو بتایا گیا کہ سامان اور گھریلو ملازم دنیش غائب ہے۔ پولیس نے گھریلو ملازم کے خلاف نامزد مقدمہ درج کیا۔بنگلے سے 34 تولہ سونے کی 18 چوڑیاں اور دو ٹاپس چوری ہوئے، ایک ڈائمنڈ کا سیٹ اور ٹاپس بھی چوری ہوئے جبکہ ملزمان پرس سے ایک لاکھ روپے نقد بھی لے گئے۔تفتیشی ٹیم چوری شدہ مال کی برآمدگی کے لیے اندرون سندھ پہنچ گئی۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان نے چوری شدہ سونا بیچ کر گاڑی خریدلی تھی، گاڑی تلاش کر رہے ہیں۔چوری میں ملوث سابق پولیس افسر عطااللہ، اس کے بیٹے اور بہو گرفتار کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close