کراچی(آئی این پی)کراچی میں لیاری ایکسپریس وے گارڈن انٹرچینج کے قریب گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور خاتون زخمی ہوگئیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک شخص کی شناخت ڈاکٹر بیربل گینانی کینام سیکی گئی ہے، ڈاکٹر بیربل آئی اسپیشلسٹ تھے اور سابق سینیئر ڈائریکٹر ہیلتھ کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن ( کے ایم سی) تھے۔واقعے میں ڈاکٹر بیربل کی اسسٹنٹ ڈاکٹر قرا العین زخمی ہوئیں۔
ڈاکٹر بیربل گینانی اسپنسر آئی اسپتال لیاری کے میڈیکل سپرنٹینڈنٹ بھی رہے۔ وہ ڈیڑھ برس قبل ڈائریکٹر پبلک ہیلتھ سٹی گورنمنٹ کے عہدے سے ریٹائرڈ ہوئے تھے۔مقتول ڈاکٹر بیربل نے حال ہی میں اپنی بیٹی کے ساتھ ماسٹرز ان پبلک ہیلتھ کی ڈگری بھی حاصل کی تھی۔ اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر بیربل گینانی کی ٹارگٹ کلنگ کی واردات ایسے مقام پر ہوئی جہاں دو تھانوں (گارڈن اور سولجر بازار پولیس اسٹیشن) کی حدود لگتی ہے۔گارڈن میں فائرنگ کے بعد کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آگئی ہے۔ ویڈیو میں فائرنگ کے بعد ڈاکٹر بیربل کی کار کو بےقابو چلتے دیکھا جاسکتا ہے، گاڑی کچھ دیرچلنے کے بعد دیوار سے ٹکر اکر رک جاتی ہے۔گاڑی رکنے کے بعد شہریوں کو گاڑی کے گرد جمع ہوتے دیکھا جاسکتاہے۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں