کراچی کی میئر شپ کسی کو خیرات میں نہیں دیں گے، پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما نے اعلان کر دیا

کراچی(آئی این پی)رہنما پیپلز پارٹی اور وزیر محنت سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ سراج الحق کس اصول کی بنیاد پر کراچی کی میئر شپ کا تقاضا کر رہا ہے۔سراج الحق کے خط پر ردعمل دیتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے کسی کو جنت کے خواب نہیں دکھائے کارکردگی پر ووٹ لیے ہیں، ایم کیو ایم میدان خالی نہ چھوڑتی تو جماعت اسلامی کا کوئی وجود نہ ہوتا۔

رہنما پاکستان پیپلز پارٹی نے کہا کہ کراچی کی میئر شپ کسی کو خیرات میں نہیں دیں گے، پیپلزپارٹی نے خدمت کر کے عوام کے دل جیتے ہیں۔سعید غنی نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں کراچی سے پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کو کچھ نہیں ملے گا، پی ٹی آئی کے بعد جماعت اسلامی الیکشن کمیشن کو بلیک میل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close