مہنگائی کے خلاف ایکشن، ذخیرہ اندوزوں اور منافع خوروں میں کھلبلی مچ گئی

سکھر(آئی این پی)مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے سندھ حکومت کا ایک اور اقدام ، ضلعی افسران کو مجسٹریٹ کے اختیارات دے دیئے،ذخیر ہ اندوزوں اور منافع خوروں میں کھلبلی مچ گئی ، سندھ حکومت کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری ، تفصیلات کے مطابق مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے سندھ حکومت نے مزید ایک اور اقدام کا اعلا ن کر دیا اور اس سلسلے میں سندھ کے تمام ضلعی افسران کو مجسٹریٹ کے اختیارات دیتے ہوئے نوٹیفکشن بھی جاری کر دیا ہے ،

جاری کردہ نوٹیفیکشن کے مطابق تمام افسران ڈی سیز کی نگرانی میں کام کریں گے،مہنگائی روکنا کمشنرز اورڈی سیز کی ذمہ داری ہوگی،نوٹیفیکشن میں یہ بھی لکھاگیا ہے کہ سیکشن افسران،ایڈیشنل ڈی سیز،اے سی، زراعت کے ڈپٹی ڈائریکٹرمیجسٹریٹ کیاختیارات رکھیں گے، فوڈ کنٹرولرز،لیبر کے اسسٹنٹ ڈائریکٹرز، بیورو سپلائی کے افسران کو بھی حکومت نے اختیارات دے دئیے یہ تمام افسران کھانے پینے کی اشیا سمیت دیگر اشیا کی قیمتیں چیک کرنے، جرمانہ عائد کرنے کے اختیارات رکھیں گے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close