سندھ ضمنی بلدیاتی الیکشن، پیپلز پارٹی نے کتنی نشستوں پرامیدوار نامزد کرنے کا فیصلہ کیا؟

کراچی (آئی این پی ) سندھ میں 93 نشستوں پرضمنی بلدیاتی الیکشن،پیپلزپارٹی کا تمام نشستوں پرامیدوارنامزد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ اورنگی،شاہ فیصل،لیاری،مومن آباد،نیوکراچی،نارتھ ناظم آبادمیں 18اپریل کو شیڈول ہیں۔ لانڈھی کورنگی ٹاون میں یوسی،وائس چیئرمین کی ایک ایک نشست پرضمنی الیکشن ہوگا۔

ضمنی بلدیاتی الیکشن کے لیے (آج) منگل سے کاغذات نامزدگی جمع ہونگے۔کراچی میں وارڈکونسلرز 15نشستوں پربھی ضمنی الیکشن ہوگا۔ حیدرآباد،بدین،سکھرعمرکوٹ تھرپارکرمیں بھی ضمنی بلدیاتی الیکشن شیڈول ہے کراچی میں یوسی چیئرمین،وائس چیئرمین کی 11نشستوں پر ضمنی الیکشن ہونا ہیں۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close