جدید آلات والی کروڑوں روپے مالیت کی 75 ایمبولینس گاڑیاں کھڑی کھڑی تباہ ہونے لگیں

ٹھٹھہ(آئی این پی)سول ہسپتال مکلی میں سندھ انٹی گریٹڈ ایمرجنسی اینڈ ہیلتھ سروسز کی کروڑوں روپے مالیت کی 75 ایمبولینس میدان میں زنگ آلودہوکرتباہ ہونے لگیں۔ریسکیو 1122 کی 52 اور 23 سندھ پیپلز ایمبولینسز ہیں۔ ضلع شہید بینظیر آباد کو 10، میرپور خاص کو 17، گھوٹگی کو 10، کشمور کندھ کوٹ کو 10، شکار پور کو 5 ایمبولینس فراہم کرنا تھیں لیکن یہ تمام ایمبولینسیں ان اضلاع کو فراہم کیے جانے کے بجائے سول اسپتال کیگرانڈمیں کھڑی ہیں۔

زونل منیجرسندھ انٹی گریٹڈ ایمرجنسی اینڈ ہیلتھ سروسز وزیراحمد کے مطابق 1122 ریسکیو ایمبولینس کیلئے تربیت یافتہ عملہ نہ ہونیکی وجہ سے کھڑی ہیں، جیسے ہی عملہ آئے گا یہ متعلقہ اضلاع کو روانہ کردی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ 23 ایمبولینسز کوایک معاہدہ کے تحت میت گاڑی میں تبدیل کیا جانا ہے۔ ڈائریکٹرجنرل ہیلتھ سندھ نے معاملے پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرسے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں