مسلح افراد نے ہیڈ محرر کو یر غمال بنا لیا، مارپیٹ کے بعد موٹر سائیکل نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار

جیکب آباد(آئی این پی) جیکب آباد میں پولیس غیر محفوظ ، مسلح افراد نے ہیڈ محرر کو یر غمال بنا لیا مارپیٹ کے بعد موٹر سائیکل نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کی تحصیل گڑھی خیروکراچی پولیس چیف جاوید عالم اوٖڈھو کے آبائی قصبہ محمد پور اوڈھو تھانے کے ہیڈ محررعبدالجبار ایری کو دوداپور کے قریب مسلح افراد نے یر غمال بناکر سخت مارپیٹ کی اور موٹر سائیکل نقدی موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے جبکہ قلفی فروش کرم اللہ چانڈیو سے پانچ ہزار نقدی ،گھر کے لئے لی گئی سبزی اور دیگر سامان بھی مسلح افراد چھین کر لے گئے ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close