یوٹیلٹی اسٹوروں سے چینی، گھی سمیت دیگر اشیا نایاب، سٹور من پسند افراد کیلئے ہول سیل شاپ بن گئے

سکھر(آئی این پی)سکھر کے یوٹیلٹی اسٹور وں سے چینی ،گھی سمیت دیگر اشیا نایاب ،اسٹور من پسند افراد کیلئے ہول سیل شاب بن گئے،عوام مایوس گھروں کولوٹنے لگے ، سماجی تنظیم کا متاثرہ شہریوں کے ہمراہ یوٹیلٹی اسٹور افسران و اسٹور اسٹاف کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ، نعریبازی ، یوٹیلیٹی سٹورز میں خود ساختہ طور پر اشیا دستیاب نہ ہونا لمحہ فکریہ ہے، اصلاح الدین شیخ و دیگر کا اظہار خیال تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کیجانب سے عوام کو سستی اشیائ￿ فراہمی کیلئے قائم یوٹیلٹی اسٹور وں سے چینی ،گھی سمیت دیگر اشیا نایاب ہونا شروع ہو گئی ہے

سکھر کے اسٹورمن پسند افراد کیلئے ہول سیل شاب بن گئے ہیں کئی کئی گھنٹے لائنوں میں کھڑے رہنے کے باوجود عوام بنا کچھ لئے مایوس گھروں کولوٹنے لگے ہیں عوام کو یوٹیلٹی اسٹور سے سستی اشیائ￿ فراہم نہ کرنے والے عمل کے خلاف جناح ویلفیئر ایسوسی ایشن و دیگر سماجی تنظیموں کی جانب سے میانی روڈ سکھرپر قائم یوٹیلٹی اسٹور کے باہر متاثرہ شہریوں کے ہمراہ یوٹیلٹی اسٹور ز کے افسران و عملے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور نعریبازی کی گئی ، مظاہرے کی قیادت جناح ویلفیئر ایسوسی ایشن سکھرکے صدر اصلاح الدین شیخ کر رہے تھے جبکہ دیگر میں سماجی تنظیموں کے رہنما ریاض نیازی ، سعید خان ، متاثرہ افراد مبشر شیخ ، مسمات روبینہ ، صابر الدین ، تنویر آرائیں، شیدو لالہ و دیگر شریک تھے ، اس موقع پر مذکورہ افراد کا کہنا تھا کہ یوٹیلیٹی سٹورز میں خود ساختہ طور پر اشیا دستیاب نہ ہونا لمحہ فکریہ ہے،انتہائی افسوس کیساتھ کہنا پڑتا ہے کہ سکھر میں قائم سرکاری یوٹیلیٹی سٹورز میں عوامی ضرورت کے مطابق اشیا ئ￿ خوردنوش دستیاب نہیںہے اسٹور انتظامیہ اورسکھر انتظامیہ عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہوچکی ہے ، یوٹیلٹی اسٹور پر سامان پہنچنے کے بعد تعینات عملہ من پسند دوکانداروں کو اشیائ￿ خوردنوش ہول سیل کی قیمت پر فروخت کر دیتا ہے جس کے بعد اسٹوروں سے عوام کو مایوس بنا کچھ لئے گھروں کو لوٹنا پڑتا ہے اور اسٹوروں سے ہول سیل میں حاصل شدہ سامان دوکاندار مہنگے داموں ریٹل قیمت اشیائے خورنوش عوام کو فروخت کررہا ہے، کرپشن ، کرپٹ بیورو کریٹس ، سیاستدانوں کی کرپشن کا خمیازہ ملک کی غریب عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے ، اگر ملک میں واقعی مہنگائی ہے تو کرپٹ بیورو کریٹس ، سیاستدانوں کی پر طیش مراعاتیں واپس لیکر انکی تنخواہ عام مزدور کے مطابق کی جائے تو مہنگائی کنٹرول کی جا سکتی ہے،حکومت اور انتظامیہ شہریوں کو ریلیف دینے میں ناکام ہونا باعث تشویش ہے، مظاہرین و شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ضلعی انتظامیہ سمیت یوٹیلٹی افسران فوری طور پراس حوالے سے ایکشن لیں اور یوٹیلیٹی سٹورز میں اشیا ئ￿ فراہم کرکے عوام کو سستے پیکج کی فراہمی یقینی بنایا جائے بصورت دیگر حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف دما دم مست قلندر ہوگا جس کی تمام تر ذمہ داری متعلقہ انتظامیہ پر عائد ہوگی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close