تیز رفتار بس نے 20 گاڑیوں کو روند ڈالا

کراچی(آئی این پی)کراچی کے علاقے گلشنِ اقبال میں راشد منہاس روڈ پر ایک تیز رفتار بس کی ٹکر سے لگ بھگ 20 کاروں کو نقصان پہنچا تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔پولیس کے مطابق واقعہ راشد منہاس روڈ پر لال فلیٹس کے قریب پیش ا?یا۔پولیس نے بتایا ہے کہ بس نجی ٹیکسٹائل کمپنی کی ملکیت ہے جو ملازمین کو فیکٹری لانے لے جانے کے لیے مختص ہے۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق تیز رفتاری کے دوران بس کا بریک فیل ہو گیا، جس سے سڑک پر چلنے والی اور کنارے پر کھڑی ہوئی کاریں اس کی زد میں ا? گئیں۔ایک اندازے کے مطابق تیز رفتار بس کی ٹکر سے کم و بیش 20 گاڑیوں کو جزوی نقصان پہنچا۔پولیس کے مطابق بس کو تحویل میں لے لیا گیا ہے جبکہ واقعے کی مزید چھان بین کی جا رہی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close