اسلام کوٹ(آئی این پی)اسلام کوٹ میں نجی اسکول کے طالب علم پر استاد کے مبینہ تشدد کے معاملے کا نجی اسکولز کی ایڈیشنل ڈائریکٹر رفیعہ جاوید نے نوٹس لے لیا۔ایڈیشنل ڈائریکٹر نے میرپور خاص ریجن کی انتظامیہ سے رابطہ کر کے انکوائری رپورٹ طلب کرلی ہے۔
ہلال پبلک اسکول کے استاد پردیپ میگھواڑ نے ساتوں جماعت کے طالبعلم کشور شرما کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔ایڈیشنل ڈائریکٹر رفیعہ جاوید نے اس حوالے سے کہا کہ تشدد کسی صورت قابل برداشت نہیں، تحقیقاتی رپورٹ کی روشنی میں کارروائی کی جائے گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں