اوپن لیٹرز پربیچی گئی گاڑیاں اپنے نام ٹرانسفر کروانے کی شرح میں 500 فیصد اضافہ، وجہ کیا بنی؟

کراچی(آئی این پی)وزیراعلیٰ سندھ کے حکم نامے کے بعد اوپن لیٹرز پر گاڑیاں ٹرانسفر کروانے کی شرح میں 500 فیصد اضافہ ہوگیا۔کراچی پولیس حملے میں استعمال ہونے والی گاڑی کی مالکانہ حقوق تبدیلی نہ ہونے پر تفتیش میں مشکالات کے بعد وزیر اعلیٰ سندھ نے اوپن لیٹر پر چلنے والی گاڑیاں کے خلاف کریک ڈاون کا حکم دیا تھا۔رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کی مہلت ملنے پر کراچی سوک سینٹر میں قائم ایکسائز کے دفتر میں رش بڑھ گیا۔

ایک ہفتے کے دوران 9 ہزار 438 گاڑیاں رجیسٹرڈ اور ٹرانسفر ہوگئی۔حکام کے مطابق اوپن لیٹر پر چلنے والی گاڑیوں کے رجسٹرد کروانے آنے والی شہری اس کی حساسیت کو سمجھتے ہیں جو خوش آئند ہے۔خیال رہے کہ ڈی آئی جی ٹریفک نے محکمہ ایکسائز کو 28 فروری سے جوائنٹ چیکنگ کی بھی درخواست کی ہے۔ شہر کے مختلف علاقوں محکمہ ایکسائیز ٹریفک پولیس کے ساتھ کریک ڈاون کرے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close