کراچی انتظامیہ اور ڈیری فارمرز کی ملی بھگت، دودھ 20 روپے کلو مہنگا کر دیا

کراچی ( آئی این پی)کراچی انتظامیہ اور ڈیری فارمرز مالکان کی مبینہ ملی بھگت کے سے شہر قائد میں دودھ کی فی کلو قیمت غیر قانونی طور پر 20 روپیکلو بڑھا دی گئی۔صارفین کا کہنا ہے کہ دودھ کی قیمت میں دسمبر کے بعد دو ماہ میں 40 روپے فی کلو کا اضافہ کیا جا چکا ہے، دسمبر میں 180 روپے فی کلو کے سرکاری ریٹ کے برعکس قیمت 190 روپیکلو رہی۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ کمشنر کراچی دودھ کی قیمت میں غیر قانونی اضافے پر نوٹس لینے میں ناکام ہیں۔یاد رہے کہ چند روز قبل ہی کراچی میں ڈیری فارمرز نے دودھ کی قیمت میں اضافہ کیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں