پیپلز پارٹی ضمنی الیکشن میں حصہ لے گی یا نہیں؟ پارٹی قیادت کا اہم اجلاس

کراچی(آئی این پی)بلاول بھٹو کی قیادت میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں ملک میں سیاسی اور معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس میں پی ڈی ایم رہنمائوں کی جانب سے ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کی تجویز پر بھی غور کیا گیا، ضمنی الیکشن کے حوالے سے پارلیمانی بورڈ کے شرکا کی مختلف آرا سامنے آئیں۔

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنماں نے اجلاس میں فیصلہ کیا کہ پی ڈی ایم کی ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کی تجویز پر مشاورت کا دائرہ کار بڑھایا جائے گا، حتمی فیصلہ بعد میں ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close