پی ایس 88 میں ہنگامہ، حلیم عادل کا نام ملزمان کی فہرست سے خارج

کراچی(آئی این پی)پولیس نے پی ایس 88 میں ہونے والے ضمنی الیکشن کے دوران ہنگامہ ا?رائی کے کیس میں حلیم عادل شیخ کا نام ملزمان کی فہرست سے خارج کر دیا۔کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں پی ایس 88 ضمنی انتخابات کے دوران ہنگامہ ا?رائی کے کیس کی سماعت ہوئی۔پولیس نے مقدمے سے حلیم عادل شیخ کا نام ملزمان کی فہرست سے خارج کر دیا۔

پولیس نے مقدمہ داخل دفتر کرتے ہوئے اے کلاس چالان جمع کرا دیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ وقوعے کے وقت حلیم عادل شیخ سندھ اسمبلی میں تھے۔انسداد دہشت گردی عدالت نے سماعت 4 مارچ تک ملتوی کر دی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close