کراچی بلدیاتی الیکشن، خواتین امیدواروں کی تعداد کتنی؟

کراچی (آئی این پی)شہرقائد میں 15 جنوری کو ہونیوالے بلدیاتی الیکشن کیلئے انتخابی گہماگہمی عروج پر ہے اور مرد و خواتین سبھی الیکشن کی تیاریوں میں مصروف نظر آرہے ہیں ۔کراچی بلدیاتی الیکشن کی تیاریوں میں خواتین امیدوار بھی مردوں کے شانہ بشانہ اپنے حلقوں میں مہم چلانے کیلئے سرگرم ہیں ، کراچی میں خواتین ووٹرز کی تعداد لگ بھگ 44 فیصد ہے اور کراچی ڈویژن میں خواتین ووٹرز کی تعداد 37 لاکھ 53 ہزار 027 ہے ، تاہم بلدیاتی انتخابات کیلئے مختلف جماعتوں کے پلیٹ فارم سے ٹکٹ حاصل کرنے والی خواتین امیدوراوں کی تعداد آٹے میں نمک کے برابر ہے ۔

جن خواتین امیدواروں کو ٹکٹ ملا وہ الیکشن کیلئے پرجوش انداز میں مہم چلارہی ہیں ، ان خواتین کا کہنا ہے کہ گیس ، بجلی اور پانی ،سیوریج کے مسائل سے سب سے زیادہ پریشانی خواتین کو اٹھانا پڑتی ہیں اور اپنے مسائل کے حل اور درست نشاندہی کیلئے خود ہی انتخابی میدان میں آگئی ہیں ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یوسی5 صفورا ٹان سے پی ٹی آئی خاتون امیدوار ثمرین ناز کا کہنا تھا کہ علاقہ مکین خاص طور پر خواتین اپنیمسائل کے حل کیلئے خاتون امیدواروں کو دیکھ کر بہت خوش ہیں اور انہیں لگتا ہے کہ خواتین عہدیداران مردوں کے مقابلے میں زیادہ اچھی کارکردگی دکھا سکتی ہیں ۔اسی طرح یوسی 7منگھوٹان سے پی ایس پی کے ٹکٹ سے حصہ لینے والی خاتون امیدوار زبیدہ واحد کا کہنا تھا کہ شہری اس بات پر متفق ہیں کہ تمام جماعتوں کو بلدیاتی الیکشن میں زیادہ سے زیادہ خواتین کو موقع دینا چاہیئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close