موٹر سائیکلوں کو اپنے نام ٹرانسفر نہ کرانے کا رجحان، ہدایات جاری کر دی گئیں

کراچی(آئی این پی) کراچی کی شاہراہوں پر کچھ موٹر سائیکل سوارنمبر پلیٹ لگانا یا واضح کرنا پسند نہیں کرتے، موٹر سائیکلوں کی خرید وفروخت کے لیے موجودہ قوانین پر بھی عمل درآمد نہیں ہوتا جب کہ موٹر سائیکل کی خریدو فروخت کرنے والے اوپن لیٹر یا سیل پرچیزرسید پر موٹر سائیکل سڑکوں پر چلاتے ہیں ان مسائل کی وجہ سے حادثات میں موٹر سائیکل سوار کی شناخت مشکل ہو جاتی ہے یا موٹر سائیکل چھننے یا چوری ہونے یا کسی بھی ممکنہ جرم میں استعمال ہونے کی صورت میں موٹر سائیکل سوار کو قانونی مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

ٹریفک پولیس اور محکمہ ایکسائز کے حکام کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل سڑکوں پراوپن لیٹرپر چلانا جرم ہے،سیل پر چیز رسید پر موٹرسائیکل کی خرید وفروخت کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے، تمام موٹرسائیکل سواراپنی موٹر سائیکلوں کو اپنے نام پر لازمی رجسٹرڈ کرائیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close