سندھ کے دورے میں بلاول کی ننگے پیر بچوں کے ساتھ تصویر موضوع بحث بن گئی

کراچی (آئی این پی)سندھ کے سیلاب زدہ علاقوں کے دورے میں وزیر خارجہ و پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ننگے پیر بچوں کے ساتھ تصویر موضوع بحث بن گئی۔سوشل میڈیا پر کسی نے غریب بچوں کے ساتھ یکجہتی کے اظہار کو سراہا تو کسی نے بچوں کی حالتِ زار پر بلاول کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

رہنما پی ٹی آئی علی حیدر زیدی نے لکھاکہ بھینسوں کے باڑے سے بدتر کلاس روم میں تصویر بنوانے والے اس تصویر کے بل پر بین الاقوامی فنڈنگ مانگیں گے لیکن وہ فنڈز نہ اسکول پہنچیں گے، نہ ان بچوں تک۔ جواب میں وزیر بلدیات سندھ ناصر شاہ نے لکھاکہ عوام کا پیار وہ محسوس نہیں کرسکتے جو کسی کی موت پر تعزیت کیلئے لواحقین کو گھر بلواتا ہو، آپ بچوں کے ننگے پاں دیکھیں ہم ان کے دمکتے چہرے دیکھتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close