کراچی(آئی این پی)جماعت اسلامی اور ایم کیو ایم پاکستان کے رہنمائوں کے درمیان ہونے والی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق جماعت اسلامی اور ایم کیو ایم پاکستان کی ملاقات بے نتیجہ رہی، حافظ نعیم الرحمان نے ایم کیو ایم کے احتجاج میں شرکت کرنے سے انکار کر دیا، جماعت اسلامی کی توجہ وزیر اعلی ہائوس پر دھرنے اور 8 جنوری کے جلسے پر ہے۔
جماعت اسلامی کے حافظ نعیم نے سوال کیا کہ آپکی بات نہ مانی گئی تو کیا کریں گے کیا حکومت سے باہرآئیں گے ؟ جس پر خالد مقبول صدیقی نے جواب دیا پھر ہم اس وقت صورتحال پر غور کریں گے، جواب میں حافظ نعیم نے کہا اس سے لگتا ہے کہ آپ سنجیدہ ہیں نا اگلی حکمت عملی ہے،جماعت اسلامی کے حافظ نعیم الرحمان نے ایم کیو ایم کے سربراہ کو کہا کہ آپ کو بلدیاتی امور سے متعلق مطالبات تسلیم کرائے بغیر حکومت میں شامل نہیں ہونا چاہئیے تھا، جس پر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ کچھ فیصلے کرنے پڑتے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں