گورنر سندھ کامران ٹیسوری پر شہری نے جوتا پھینک دیا

کراچی(آئی این پی) گورنر سندھ کامران ٹیسوری پر میڈیا سے گفتگو کے دوران جوتا پھینک دیا گیا۔گزشتہ روز سال نو کے آغاز کے موقع پر نمائش چورنگی پر منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کے دوران گورنر سندھ کامران ٹیسوری پر جوتا پھینکا گیا خالد مقبول صدیقی کے ہمراہ کھڑے گورنر سندھ کے پاس جوتا گرتا ہے،

کامران ٹیسوری جوتا لگنے سے بچ جاتے ہیں اور اس واقعے کو نظر انداز کر کے بعد ازاں میڈیا سے بات چیت بھی کرتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close