کراچی (آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری جنرل اسد عمر نے کہا ہے کہ اس حکومتی ٹولے نے ہمارے دور میں مہنگائی کا شوشہ چھوڑا، اس وقت ملک میں مہنگائی ہمارے دور سے کئی گنا زیادہ ہے، پی ٹی آئی اس مہنگائی کے خلاف بھرپور آواز اٹھائے گی۔ اس وقت اسلام آباد میں پندرہ کلو اٹھا 1800روپے مل رہا ہے۔ تیل، آٹا، گیس، دودھ سب مہنگا کردیا ہے۔
اس وقت مہنگائی میں اوسطاً 35 سے 40 فیصد اضافہ ہوچکا ہے۔ ہمارے دور میں کرونا کی وباء آئی، اس وقت پوری دینا میں مہنگائی تھی۔ اب جب دنیا میں چیزیں سستی ہوگئی تو یہاں مہنگا کا طوفان ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی ٹی آئی سندھ سیکریٹریٹ کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ، پی ٹی آئی کراچی کے صدر بلال غفار، اراکین اسمبلی محمود مولوی، سدرہ عمران، شہزاد قریشی اور پی ٹی آئی رہنما نثار احمد شر بھی موجود تھے۔ اسد عمر کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کے درست فیصلوں کو یہ بارودی سرنگیں کہتے ہے۔ ان کے دورے میں ہر فرد کے اخراجات میں دس سے گیارہ ہزار روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ شہباز شریف نے کہا تھا کہ کپڑے بیچ کر عوام مہنگائی سے نکال دونگا،شہباز شریف صاحب آپ نے کتنے کپڑے بیچے ہیں؟ ان کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت معیشت کو بریک لگ چکا ہے۔ صرف پندرہ لاکھ ٹیکسٹائل مزادور بے روگار ہوگئے ہیں۔ سیمنٹ کی سیل 18فیصد کم ہوچکی ہے، اس کا مطلب ہے کہ یہ انڈرسٹری بھی تباہ ہوگئی ہے۔ یومیہ کمانے والے مزدور کسمپرسی میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ روز خبر آتی ہے کہ فلاں ادارے نے اپنی پروڈیکشن بند کردی ہے، 31 فیصد آٹو موبائیل کی سیل کم ہوچکی ہے۔ اس وقت پاکستان کے تاریخ کی سب سے زیادہ مہنگائی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف بند کمروں کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی۔ تمام تنظیموں کو ہدایت جاری کی گئی ہیں، پورے ملک میں مہنگائی کے خلاف ریلیاں شروع ہورہی ہیں۔ اسد عمر کا مزید کہنا تھا کہ کراچی میں مقامی حکومت کے الیکشن ہورہے ہیں، امید ہے اب یہ الیکشن سے نہیں بھاگیں گے۔
ہم اب کراچی کی سڑکوں پر نکلیں گے، دیکھیں گے عوام کس کا بیانیہ اپناتے ہیں۔ پتہ چل جائے گا سیٹیں ملی یا چھینی گئی۔ ملنا اچھی بات ہے تیتروں کا شکار آسان ہوگا۔ ہمارے سابق اتحادی ہیں جانتے ہیں ہم نے کیا کام کیاہم نے ملکر کراچی کے لیے کام کیا ہے۔ یہ کچھ بھی کریں ووٹ صرف عمران خان ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کوئی بیک ڈور مذاکرات نہیں ہورہے ہیں، بہت عرصے بعد پاکستان میں آئینی صدر موجود ہے۔ انہوں نے مذاکرات کیلئے اپنا آئینی کردار ادا کیا۔ عمران خان کے اوپر گولی چلائی گئی۔ ہم اپنے بیانیے سے پیچھے نہیں ہٹے۔ ہم ریجیم چینج کے پیداوار حکومت سے نجات دلائیں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں