کراچی کے شہریوں کو بجلی، گیس کے بحران سے نجات دلانے کی یقین دہانی کر دی گئی

کراچی(آئی این پی)گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ میں صوبے کے لوگوں کو آپس میں ملانے کیلئے کام کر رہا ہوں، کراچی میں نہ بجلی ہے نہ گیس ہے اور ضروری سہولیات ہیں، میں کراچی والوں کی اس محرومی کو دور کرنے کیلئے آیا ہوں۔مہاجر کلچر ڈے کی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کامران ٹیسوری نے کہا کہ مجھے ایم کیو ایم کے کنوینیر خالد مقبول صدیقی نے گورنر سندھ کے منصب کیلئے منتخب کیا، کہا جاتا ہے جس کے رابطہ کمیٹی سے رابطہ ختم ہو جائے اس کے سب سے رابطے کٹ جاتے ہیں۔

گورنر سندھ نے کہا کہ مجھے فخر ہے کہ میں کراچی والا اور اردو بولنے والا مہاجر ہوں، ہمیں اپنے اندر پاکستانیت بھی پیدا کرنی ہے، ہم سب مل کر کراچی، صوبے اور ملک کی رونق بحال کریں گے، ہم آج ایک ایسی ثقافت اور تہذیب کی نمائندگی کر رہے ہیں جو برصغیر کے ہزاروں افراد کی تہذیب ہے۔کامران ٹیسوری نے مزید کہا کہ پاکستان کا ایک ایک دن اسی تہذیب کے سائے میں گزر رہا ہے، ہم آج اپنی تہذیب کی یاد تازہ کرنے یہاں جمع ہوئے ہیں، اے پی ایم ایس او نے آواز لگائی تھی کہ ہم حیدر علی اور ٹیپو سلطان کے وارث ہیں۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close