بااثر قبضہ مافیا نے قبرستان کی زمین میں اہل علاقہ کو قبریں بنانے سے روک دیا

سکھر (آئی این پی) سکھر سبزی منڈی کے قریب لال مشاخ ڈنگڑی شاہ بادشاہ قبرستان کی زمین پر قبضہ مافیا کا راج ، بااثر قبضہ مافیا نے قبرستان کی زمین میں اہل علاقہ کو قبریں بنانے سے روک دیا تفصیلات کے مطابق قبضہ مافیا آخرت کو بھلا بیٹھے ظالم قبضہ مافیا نے کے قبرستان میں اہل علاقہ کو قبریں بنانے سے روک دیا، قبضہ مافیا نے قبرستان کی زمین پر دیوار اٹھا کر قبضہ کرنا شروع کردیا،

اہل علاقہ نے اربیلو شیخ اور علی شیر جوگی کی سربراہی میں قبرستان میں با اثر مافیا کے خلاف احتجاج کیا اور شدید نعرے بازی بھی کی، علاقہ مکینوں نے قبضہ مافیا کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سکھر ، وزیر اعلی سندھ اور وزیر اعظم پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ قبضہ مافیا کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے اور قبرستانوں کی جگہ کو واگزار کروایا جائے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close