مون سون میں جاں بحق 26 افراد کا مقدمہ چیف میونسپل آفیسر کیخلاف درج کرنے کا حکم

نوشہرو فیروز(آئی این پی)نوشہرو فیروز برسات میں جاں بحق 26 افراد کا مقدمہ چیف میونسپل آفیسر مورو کیخلاف داخل کرنے کا حکم، سول جج اینڈ جوڈیشل مجسٹریٹ مورو کی عدالت نے حالیہ بارشوں کے دوران حکومت سندھ، محکمہ بلدیہ، میونسپل کمیٹی مورو کی نااہلی سے خراب نکاسی نظام ، برساتی پانی کی عدم نکاسی کے باعث تحصیل مورو کے جاں بحق 26 افراد کے ورثاء کو انصاف کی فراہمی کیلئے سول جج اینڈ جوڈیشل مجسٹریٹ مورو کی عدالت میں زیر دفعہ 321 اور 322 سی پی پی کے تحت ایڈوکیٹ ایاز علی کورائی کی دائر درخواست پر عدالت نے 26 افراد کی موت کا ذمہ دار چیف میونسپل آفیسر میونسپل کمیٹی مورو کو قرار دیتے ہوئے ان کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم جاری کیا ہے،

اس درخواست کے مدعی ایڈوکیٹ ایاز علی کورائی کے مطابق معصوم لوگوں کو انصاف کی فراہمی کیلئے یہ درخواست دائر کی تھی جس عدالت نے سی ایم او مورو کیخلاف مقدمہ داخل کرنے کا حکم سنایا ہے، انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم انٹرنیشنل ہیومن رائٹس آبزرور نوشہرو فیروز کے کوآرڈنیٹر محمد سلیم مغل نے عدالتی فیصلے کو خوذ آئند قرار دیتے اس مقدمہ کے مدعی کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close