کراچی(آئی این پی) محکمہ تعلیم سندھ نے سرکاری اسکولوں میں 2 سال سے غیر حاضر 8 اساتذہ کو برطرف کردیا، مذکورہ اساتذہ اسکول آئے بغیر تنخواہیں وصول کر رہے تھے۔تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم سندھ نے بیرون ملک مقیم اساتذہ کے خلاف سخت ایکشن لے لیا، گھر بیٹھے تنخواہیں وصول کرنے والے 8 اساتذہ کو نوکری سے برطرف کردیا گیا۔
محکمے نے اساتذہ کی برطرفی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔سیکریٹری تعلیم کا کہنا ہے کہ بر طرف اساتذہ 2 سال سے اسکول نہیں آرہے تھے۔سیکریٹری کا مزید کہنا تھا کہ متعلقہ ایجوکشن افسران گھوسٹ اساتذہ کی نشاندہی کر رہے ہیں، جو اساتذہ اسکول نہیں آئیں گے وہ سیدھا گھر جائیں گے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں