کارکردگی صفر، 22 پولیس افسران کو ضلع بدر کر دیا گیا

نوابشاہ (پی این آئی) فرائض میں غفلت برتنے پر 22 پولیس افسران کو ضلع بدر کر دیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ نوابشاہ سے ضلع بدر کیے گئے 22 پولیس افسران میں 7 انسپکٹر، 9 سب انسپکٹر اور 6 اسسٹنٹ سب انسپکٹر شامل ہیں۔

ایس ایس پی کے مطابق پولیس افسران کو ضلع بدر کر کے سانگھڑ بھجوایا گیا ہے۔ ایس ایس پی نوابشاہ کے مطابق ضلع بدر کیے گئے پولیس افسران کی جرائم روکنے میں کارکردگی صفر تھی اس لیے ان افسران کو ضلع بدری کی سزا دی گئی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close