گٹکا ماوا تیار کرنے والے کارخانے پر چھاپہ، خاتون ملزمہ گرفتار، کیا کچھ پکڑا گیا؟

کراچی(آئی این پی)ضلع ویسٹ پولیس کا مضر صحت گٹکا ماوا تیار کرنے والے کارخانے پر کامیاب چھاپہ،گٹکا ماوا تیار اور سپلائی کرنے والی خاتون ملزمہ گرفتار کرلیا،تھانہ مومن آباد پولیس نے کامیاب کاروائی کر کے ملزمہ سدرہ صدیقی ولد محمد ناصر کو گرفتار کیا۔

ملزمہ سے 12 عدد ٹپ تیار مضر صحت گٹکا ماوا، تمباکو، چھالیہ و دیگر سامان برآمد۔ملزمہ کے خلاف سندھ گٹکا ماوا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج، تفتیش جاری ہے،ملزمہ کے خلاف پہلے سے درج مقدمات کی تفصیلات حاصل کی جارہی ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close