جعلی نوٹ گردش کرنے لگے، 3 رکنی گروہ گرفتار

کراچی (آئی این پی) شہر قائد کی مارکیٹوں میں ہزار اور500کے بعد 5ہزار کے جعلی نوٹ پھیلائے جانے کا انکشاف ہوا ہے، پولیس نے ملوث گروہ کے کارندے گرفتار کرلیے۔تفصیلات کے مطابق سمن آباد پولیس نے کامیاب کارروائی کرکے جعلی کرنسی کی ترسیل میں ملوث گینگ گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان میں اعجاز احمد، حارث اور سعید خان شامل ہیں۔

اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان سے5ہزار کے184جعلی نوٹ برآمد کرلیے گئے ہیں،ملزمان 5ہزار والے نوٹوں کی ترسیل اور اسمگلنگ کام کرتے تھے۔ابتدائی تحقیقات میں ملزمان نے بتایا کہ وہ پنجاب کے علاقے صادق ا?باد سے 2 لاکھ روپے کے عوض 10 لاکھ روپے کے جعلی 5 ہزار روپے کے نوٹ حاصل کرتے تھے اور کراچی میں چلاتے ہیں۔ملزمان جعلی نوٹ چلانے کیلئے ملک شاپ، بیکری اور جنرل اسٹور کا انتخاب کرتے تھے۔ ملزمان نے مزید بتایا کہ کراچی میں روزانہ 5ہزار والے4 سے5 جعلی نوٹ چلاتے تھے۔پولیس کے مطابق ملزمان چھوٹی دکانوں میں باآسانی نوٹ چلانے میں کامیاب ہوجاتے تھے، ملزمان نے بتایا کہ وہ کافی عرصے سے ایسے نوٹ چلارہے ہیں، ملزمان سے مجموعی طور پر9لاکھ 20ہزار مالیت کے جعلی نوٹ برا?مد کیے گئے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close