کراچی کا اگلا میئر پی ٹی آئی سے آئے گا، بڑا دعویٰ کر دیا گیا

کراچی(آئی این پی) تحریک انصاف سندھ کے مرکزی رہنما خرم شیرزمان نے کہا ہے کہ کراچی میں اگلا میئر پی ٹی آئی سے آئے گا۔ سندھ سے زرداری ٹولے کا خاتمہ کردیںگے۔یہ بات انہوں نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ چیئرمین عمران خان اس وقت صوبہ سندھ کے لیے فکرمند ہیں۔ ہمیں سندھ کیلئے ٹاسک دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ سندھ میں سیلاب متاثرین کا راشن چوری کرکے کھلے عام بازاروں میں بیچا جارہا ہے، یہاں کی عوام کے پاس پینے کا صاف پانی بھی نہیں ہے۔

خرم شیرزمان کا کہنا تھا کہ سندھ میں بچوں کے لیے صحت اور اسکولوں میں تعلیم تک نہیں ہے، صوبائی حکومت صرف مال بنانے میں مصروف ہے۔بلدیاتی انتخابات سے متعلق ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عمران خان کی جانب سے سندھ کیلئے ٹاسک دیا گیا ہے،آنے والے الیکشن میں پی ٹی آئی سندھ میں حکومت بنائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی صوبہ سندھ سے زرداری ٹولے کا مکمل خاتمہ کردے گی، 15تاریخ کو ہونے والے بلدیاتی الیکشن میں اگلا میئر پی ٹی آئی کا آئے گا۔خرم شیرزمان کا مزید کہنا تھا کہ اگلے ماہ جنوری سے عمران خان سندھ کے دورے کرنا شروع کریں گے، ہم سب کا مشن یہ ہے کہ صوبہ سندھ سے پیپلزپارٹی کا خاتمہ کریں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close