کراچی(آئی این پی)کراچی کے ضلع شرقی کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس مقدس حیدر کی جانب سے پولیس افسران کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ اسنیپ چیکنگ یا ناکہ بندی کے دوران پستول اپنے ہاتھوں میں نمایاں نہ رکھیں۔ ایک مراسلے میں مقدس حیدر نے مشاہدہ ظاہر کیا کہ اسنیپ چیکنگ کے دوران پولیس افسران اپنے پستول ہاتھ میں نمایاں کرتے ہیں۔
ذرائع کے مطابق پولیس افسران کو شکایت کی گئی ہے کہ بعض مقامات پر پولیس افسران یا اہلکار شہریوں کو روکنے کے لیے پستول لہرا کر رکنے کے اشارے کرتے ہیں۔ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس مقدس حیدر کی جانب سے وائرلیس کے ذریعے مختلف اضلاع میں نشر کیے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ چیکنگ کے دوران پستول ہاتھ میں یا نمایاں نہیں ہونا چاہیے۔ ڈی آئی جی ایسٹ نے پولیس کنٹرول سے ہدایت کی ہے کہ پولیس افسران اپنے پستول مخصوص کور کے ساتھ بیلٹ سے لٹکا کر رکھیں، ایس ایس پیز کو حکم دیا گیا ہیکہ وہ اپنے اضلاع میں پولیس افسران کو چیکنگ کے ضابطہ اخلاق کا پابند بنائیں۔ خیال رہے کہ چیکنگ کے دوران اسلحہ لہرانے یا اسلحیکی نوک پر شہریوں کو روکنے سے خوف و ہراس پھیل جاتا ہے، بچوں پر خاص طور پر کمزور دل حضرات پر اس کے گہرے اثرات ہوتے ہیں، پولیس رول میں بھی اس طرح کی حرکات کی سختی سے پابندی ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں