ہوائی فائرنگ کرنے والا رنگے ہاتھوں پکڑا گیا

کراچی(آئی این پی)گزشتہ رات بڑا بورڈ پاک کالونی میں لڑائی جھگڑے کے دوران فیضان زاھد ولد زاھد محمود نامی شخص نے ہوائی فائرنگ کرکے علاقے میں خوف و ہراس پھیلانے کی کوشش کی۔واقع کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ پاک کالونی سب انسپکٹر محمد اشفاق کی سربراہی پولیس پارٹی نے فوری کاروائی عمل میں لاتے ہوئے فائرنگ میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔

گرفتار ملزم کے قبضہ سے لائسنس یافتہ پستول بمعہ ایمونیش برآمد ہوئے۔ملزم کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 335/22 بجرم دفعہ 25(i)A سندھ آرمز ایکٹ درج ہے۔مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close