کراچی، ڈاکوؤں کی فہرست تیار کر لی گئی، ایکشن کی تیاری

کراچی(آئی این پی) شہریوں کی جان ومال سے کھیلنے والے ڈاکوؤں کی فہرست تیارکرلی گئی، جس میں 422 ڈاکوؤں کی وارداتوں میں ملوث ہونیکی نشاندہی کی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں اسٹریٹ جرائم کی وارداتوں تشویشناک حد تک اضافہ ہورہا ہے، اسٹریٹ کرمنلز سے نمٹنے کیلئے پولیس نے بڑے اقدامات کرلئے۔کراچی میں شہریوں کی جان ومال سے کھیلنے والے ڈاکوؤں کی فہرست تیارکرلی گئی اور کس اضلاع میں کون سے ڈاکوسرگرم ہے ،

اس حوالے سے رپورٹ پولیس کو ارسال کردی ہے۔اسپیشل برانچ پولیس نے ڈاکوؤں کی فہرست مرتب کرلی، جس میں شہر میں 422 ڈاکوؤں کی وارداتوں میں ملوث ہونیکی نشاندہی کی گئی ہے۔کراچی کے 2اضلاع شرقی اوروسطی میں وارداتیں عروج پر ہیں ، رپورٹ میں ضلع جنوبی کے پوش علاقوں کے ہاٹ اسپاٹس بھی موجود ہے۔سپیشل برانچ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ضلع جنوبی کے 33مقامات پرزیادہ وارداتیں ہوئی ، نیپا چورنگی، سفاری پارک، کلفٹن اور کینٹ اسٹیشن ہاٹ اسپاٹس ہیں۔اسی طرح قیوم آباد، ہجرت کالونی اور ملیرسمیت دیگرعلاقوں میں بھی زائد وارداتیں ہوئیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close