پی ٹی آئی، ایم این اے کے گھر کے باہر لگے کیمرے چوری ہو گئے

کراچی(آئی این پی)کراچی کے علاقے لیاری سے تعلق رکھنے والی پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عبدالشکور شاد کے گھر کے باہر لگے حفاظتی کمیرے چوری ہوگئے۔عبدالشکور شاد کے لیاری میں واقع گھر کے باہر دو سی سی ٹی وی کیمرے لگے تھے۔ رکن قومی اسمبلی نے واقعے سے پولیس کو آگاہ کردیا۔

انہوں نے اپنے بیان میں بتایا کہ جان کو لاحق سیکورٹی خدشات سے پہلے بھی پولیس کو آگاہ کر چکا ہوں، سی سی ٹی وی کیمرے چوری ہونا باعث تشویش ہے۔خیال رہے کہ عبدالشکور شاد نے بطور رکن قومی اسمبلی استعفے کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا جس پر عدالت نے ان کے استعفے کا نوٹی فکیشن معطل کر دیا تھا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close