کراچی کی معروف کاروباری عمارت ٹیکنو سٹی میں آگ لگ گئی

کراچی (آئی این پی )کراچی میں اولڈ سٹی ایریا کے مصروف ترین کاروباری علاقے آئی آئی چندریگر روڈ پر آئی ٹی کے کاروبار کے مرکز ٹیکنو سٹی میں آگ لگ گئی۔فائر بریگیڈ ذرائع کے مطابق آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی 6 فائر بریگیڈ اور فائر فائٹرز روانہ ہوئے جنہوں نے آگ پر قابو پایا۔

پولیس کے مطابق آگ ٹیکنو سٹی کی چھٹی منزل پر لگی، آگ پر قابو پانے کے بعد کولنگ کا عمل جاری ہے، آگ چھٹی منزل پر کمپیوٹر کے ویئر ہائوس میں لگی تھی۔جب آگ لگی تو آئی آئی چندریگر روڈ سے متصل حسرت موہانی روڈ سے گاڑیوں کی آمد و رفت بند کر دی گئی تھی جبکہ عمارت کو خالی کرالیا گیا تھا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close