سیلابی صورتحال کے سبب مہنگائی کا جن بے قابو ہو گیا

نواب شاہ ( آئی این پی)سندھ میں سیلابی صورتحال کے سبب مہنگائی کا جن بے قابو ہو گیاسبزیوں اور اشیاء خورونوش کی قیمتوں میں ہوشرابا اضافے کے بائث غریب اور متوسط طبقہ مہنگائی کے سیلاب سے پریشان انتظامیہ کی تمام تر توجہ سیلابی صورتحال اور سیلاب زدگان پر مرکوز، منافع خوراور ذخیرہ اندوز بے لگام، مارکیٹ میں اشیا ء خورونوش کی قلت میں بھی اضافہ سندھ کے زرعی علاقوں میں سیلاب سے آمدورفت متاثر اور فصلیں تباہ ہونے سے قلت پیدا ہوئی ہے تفصیلات کے مطابق سندھ میں سیلابی صورتحال کے سبب مہنگائی کا سیلاب آمڈ آیا ہے

نواب شاہ شہر اور گردونواح کے علاقوں میں سبزی اشیا ء خورونوش کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوگیا ہے آلو 100 روپے، پیاز 200روپے، ٹماٹر300روپے ، ہری مرچ300روپے، بھنڈی 200روپے،توری150روپے کلو، کوکنگ آئل550روپے لیٹر، آٹا120روپے کلو، دودھ200روپے لیٹر، مچھلی600روپے، مرغی450روپے، بکراگوشت1500 کلو ، گائے کا گوشت 900روپے کلو میں فروخت ہونے لگا مہنگائی کے سیلاب سے غریب اور متوسط طبقہ شدید پریشان دکھائی دیتا ہے جبکہ انتظامیہ سیلاب زدگان اور سیلابی صورتحال پر تمام ترتوجہ مرکوز کرکھی ہے جس کی وجہ سے منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کو کھلی آزادی مل چکی ہے موجودہ صورتحال کا فائدہ اٹھاتے ہوئے خودساختہ نرخ مقرر کردیے گئے دوسری جانب بیوپاریوں کا کہنا ہے کہ سندھ کی زراعت سیلاب کی نذر ہونے اور شاہراہیں بند ہونے کے سبب اشیا خورونوش کی قلت پیدا ہوئی ہے شہری وسماجی حلقوں نے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری منافع خوروں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close