کراچی، تمام اضلاع میں بلدیاتی انتخابات، دوسرے مرحلے کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا

اسلام آباد(آئی این پی)الیکشن کمیشن نے سندھ میں دوسرے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات اور قومی اسمبلی کی 8 ضمنی نشستوں پر ملتوی شدہ انتخابات کی تاریخ کا اعلان کر دیا، قومی اسمبلی کے 8 حلقوں میں پولنگ 16 اکتوبر کو ہو گی،

جب کہ کراچی ڈویژن کے تمام اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ 23 اکتوبر کو ہو گی،یہ فیصلے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان کی زیرصدارت الیکشن کمیشن میں ہونے والے اجلاس میں کیے گئے،الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ حیدرآباد کیاضلاع سے متعلق رپورٹ منگوائی جارہی ہے حیدرآباد میں بھی بلدیاتی انتخابات کی تاریخ جلد مقرر کر دی جائیگی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close