جعلی پیراسیٹامول بنانے کی فیکٹری پر چھاپہ، خام مال کا اسٹاک قبضے میں لے لیا گیا، کارروائی شروع

کراچی(آئی این پی)ڈریپ کراچی نے سائٹ ایریا میں فیکٹری پر چھاپہ مار کر غیرمعیاری ادویات برآمد کرلیں، تفصیلات کے مطابق ڈریپ نیشنل ٹاسک فورس کی جعلی، غیرمعیاری ادویات کے خلاف ملک گیر کریک ڈائون جاری ہے،ترجمان وزارت صحت کا کہنا تھا کہ ڈریپ کراچی نے سائٹ ایریا میں فیکٹری پر چھاپہ مارا ہے فیکٹری میں ادویات غیرقانونی طور پر تیار کی جارہی تھیں،

سی ای او ڈریپ ڈاکٹر عاصم رئوف کے مطابق فیکٹری میں پیراسیٹا مول کے مشابہ دوا کی تیاری جاری تھی خدشہ ہے کہ فیکٹری جعلی پیراسیٹامول بنا رہی تھی،انہوں نے کہا کہ ڈریپ ٹیم نے ادویات خام مال کا اسٹاک قبضے میں لے لیا ہے اور ادویات کے سیمپل ٹیسٹنگ کے لیے لیبارٹری بھجوادیے گئے ہیں،ڈاکٹر عاصم رف کا کہنا تھا کہ ہماری پہلی ترجیح شہریوں کے لیے معیاری ادویات کی فراہمی ہے۔ ۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close