بڑے شہر کے سیوریج کے نمونموں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہو گئی

کراچی(آئی این پی)کراچی سے لیے گئے سیوریج کے نمونموں میں ایک سال بعد پولیو وائرس کی تصدیق ہو گئی،صوبائی محکمہ صحت کے مطابق لانڈھی بختاور ولیج کے مقام سے سیوریج کیپانی میں پولیووائرس کی تصدیق ہوئی،محکمہ صحت کے مطابق پاکستان میں اس وقت 11مقامات پرسیوریج کے پانی میں پولیووائرس پایا گیا ہے، کے پی میں5، پنجاب میں 5 مقامات کے نمونوں میں پولیووائرس کی تصدیق ہوئی،رواں برس پولیوکیسزکی تعداد15ہوچکی ہے

پولیووائرس کی روک تھام کیلئے ہرماہ سیوریج پانی سے نمونے حاصل کئے جاتے ہیں،ماحولیاتی نمونہ رواں سال23 اگست کولانڈھی بختاورولیج سے جمع کیا گیا تھا رواں سال کراچی سے یہ پہلامثبت ماحولیاتی نمونہ ہے،کراچی سے پچھلامثبت نمونہ مئی2021 میں رپورٹ ہوا تھا ضلع سے آخری پولیو وائرس کیس جون 2020 میں رپورٹ ہوا تھا ضلع میں حالیہ پولیو مہم 15 سے 21 اگست کو چلائی گئی تھی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close