ٹھٹہ، بند میں شگاف پڑ گیا، پانی گھروں میں داخل

ٹھٹہ(آئی این پی)ٹھٹہ کے علاقے راوڑا موری میں بند میں شگاف پڑنے سے دریائے سندھ کا پانی گھروں میں داخل ہوگیا اور ہزاروں ایکڑ پر لگیں فصلیں تباہ ہوگئیں۔ راوڑا موری میں دریائے سندھ کے دبا سے زمینداری بند میں شگاف پڑگیا اور پانی قریبی آبادیوں میں داخل ہوگیا۔ پانی مقامی آبادی میں گھروں میں داخل ہوگیا اور ہزاروں ایکڑ پرگنے، چاول، سبزی اور دیگر فصلیں بھی متاثر ہوئیں۔

دوسری جانب وزیراعلی سندھ کے مشیر زراعت منظور وسان نے عالمی مالیاتی اداروں سے پاکستان کے قرضے معاف کرنیکا مطالبہ کرتے ہوئیکہا ہیکہ بارشوں اور سیلاب سے پاکستان کی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے۔منظور وسان کا کہنا ہیکہ سندھ میں کپاس، کھجور، چاول اور سبزی سمیت اہم فصلیں تباہ ہوگئی ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close