بلاول بھٹو زرداری پاکستان کے لئے امید کی کرن ہیں، بڑا دعویٰ کر دیا گیا

اسلام آباد(آئی این پی)ترجمان بلاول ہائوس سریندر ولاسائی نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری پاکستان کے لئے امید کی کرن ہیں، اتوار کو شاہ محمود قریشی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے ترجمان بلاول ہائوس نے کہا کہ شاہ محمود قریشی عمران کی کاسہ لیسی کے لئے بلاول بھٹو کو طعنے دے رہے ہیں، خیرات مانگنا رینٹ اے پیر کا تاریخی شیوہ رہا ہے، پیپلز پارٹی خیرات مانگنے نہیں بلکہ دینے کی تاریخ رکھتی ہے، شاہ محمود قریشی کو پیپلز پارٹی نے 62000ووٹ سے شکست دی،

ترجمان بلاول ہائوس نے کہا کہ اب کی بار ان کی سندھ اور پنجاب سے ضمانت ضبط ہوگی، وقت آن پہنچا ہے کہ شاہ محمود قریشی سیاست سے توبہ کریں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close