پی ٹی آئی صبر کرے اور تحمل سے کام لے، نبیل گبول نےمشورہ دے دیا

کراچی (آئی این پی )پیپلزپارٹی کے رہنما نبیل گبول نے کہاس ہے کہ پی ٹی آئی صبر کرے اور تحمل سے کام لے۔ ہفتہ کو گفتگو کرتے ہوئے پیپلزپارٹی رہنما نبیل گبول نے کہا کہ 2018 میں جیسے حکومت کو لایا گیا ہم نے تحمل کا مظاہرہ کیا اب یہ تحمل سے کام لیں، ہم کریں تو ہمارا کریکٹر ڈھیلا ہے یہ کریں تو سب ٹھیک ہے۔انہوں نے کہا کہ چوہدری شجاعت نے قومی اسمبلی میں ہماری حمایت کی، پرویزالہیٰ کو اندازہ ہوجانا چاہیے تھا کہ گیم ان کے ہاتھ میں نہیں۔

پیپلزپارٹی رہنما کا کہنا تھا کہ پہلی مرتبہ پاکستان کی تاریخ میں اسپیکرپر تشدد کیا گیا ہے۔پی ٹی آئی رہنما علی نواز اعوان کا کہنا تھا کہ فیصلہ ہمارے لحاظ سے غلط آیا ہے ہم تنقید کرتے ہیں، ہم وہ لوگ نہیں کہ عدلیہ پر حملے شروع کردیں۔ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز تقریروں میں نہیں کہتی تھی کہ لوٹوں کا گھیرا کرو، معاشرے میں انصاف ختم ہوجاتا ہے تو انتشار پھیلتا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close