قائداعظم کا خواب عمران خان پورا کرے گا،اسدعمرکا اعلان

کراچی (آئی این پی )پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کہاہے کہ قائداعظم کا خواب عمران خان پورا کرے گا، عمران خان نے دکھایا خود دار لیڈر ہوتا ہے تو کیسے قوم کھڑی ہوتی ہے۔ ہفتہ کو اسد عمر نے کراچی میں پی ٹی آئی کے جلسہ عا م سے خطاب میں کہا کہ ہم نے دل سے کراچی کیلئے کام کیا، کراچی کیلئے جومانگا عمران خان نے کبھی انکار نہیں کیا، عمران خان نے دکھایا خود دار لیڈر ہوتا ہے تو کیسے قوم کھڑی ہوتی ہے، قائداعظم کا خواب عمران خان پورا کرے گا۔

جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ عمران خان کو اللہ کے سوا کسی کے آگے جھکتے نہیں دیکھا، عالمی طاقتیں چاہتی تھیں عمران خان ان کے آگے گھٹنے ٹیکے، عمران خان نے وزارت کو لات ماردی، انہوں نے آج اسی چیز کی قیمت ادا کی، وہ کرسی کیلئے نہیں پاکستان کیلئے لڑ رہا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ عمران خان نے ایک شاندار خارجہ پالیسی بنائی، شیخ رشید نے 30 مئی کی لمبی تاریخ دی، یہ چند دن نہیں ٹھہرسکتے، جب چاہیں آزمانہ لیں، کراچی کو آدھے گھنٹے میں بند کرسکتے ہیں۔

سابق وفاقی وزیرعلی زیدی کا کہنا ہے کہ آصف زرداری! تم نے جو لوگوں کیساتھ کیا تمہیں کبھی معاف نہیں کریں گے، جب بھی الیکشن ہوگا سندھ میں پی ٹی آئی کی حکومت ہوگی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close