ایک ارب ڈالر کی منشیات، پولیس اہلکار دوسرے روز بھی منشیات کی کھیپ کی پیکنگ میں مصروف

کراچی(آئی این پی) شہر قائد کی تاریخ میں پہلی بار اتنی بڑی مالیت کی پکڑی جانے والی منشیات پولیس اہلکاروں کیلئے مصیبت بن گئی۔سرجانی ٹاؤن پولیس گزشتہ روز پکڑی گئی ایک ارب ڈالر مالیت کی منشیات کے حوالے سے نئی مشکل میں پھنس گئی ہے، پولیس اہلکار دوسرے روز بھی منشیات کی کھیپ کی پیکنگ میں مصروف رہے۔پیکنگ کے بعد منشیات کی بوریوں سے پورا تھانہ بھرگیا، سْرجانی تھانے کے کئی کمرے منشیات کے بوروں سے بھرے ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ ساڑھے5ٹن منشیات ایسٹ زون پولیس کی جانب سے ناردرن بائی پاس کے قریب خفیہ اطلاع پر چھاپے کے دوران پکڑی گئی تھی۔پیکنگ کرنے والے پولیس اہلکار کا کہنا ہے کہ اب بھی بڑی مقدارمیں منشیات کی پیکنگ کرنا باقی ہے، پیک شدہ منشیات قانونی کارروائی کے بعدعدالت میں پیش کی جائے گی۔بتایا گیا ہے کہ برآمد منشیات کی بین الاقوامی سطح پر مالیت ایک ارب سے زائد بنتی ہے اور اس منشیات کا وزن تقریباً ساڑھے پانچ ٹن ہے، پکڑی گئی کھیپ میں چرس، افیون اور ہیروئن شامل ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں