ساحل سمندر پر ایک اور غیرملکی سیاح کو ٹھگنے کی کوشش

کراچی(آئی این پی)ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں کلفٹن کے ساحل پر ایک اور غیر ملکی یوٹیوبر کو ہراساں کرکے ٹھگنے کی کوشش کی گئی ہے۔ساحل پر گھڑ سواری کرانے کے بعد غیر ملکی سیاح سے طے شدہ سے زیادہ پیسوں کا تقاضہ کیا گیا۔غیر ملکی یوٹیوبر ڈیلے فلپ نے گھوڑے کے مالک سے 200 روپے میں گھڑ سواری کی بات کی۔گھوڑے کے مالک نے رائیڈ مکمل ہونے کے بعد 200 کے بجائے 5 ہزار روپے کا تقاضہ کر دیا۔غیر ملکی یوٹیوبر 5000 روپے کا سن کر ہکا بکا رہ گیا۔مذکورہ غیر ملکی یوٹیوبر نے اس کے بعد اونٹ کی سواری بھی کی،

جس کے دوران بھی غیر ملکی یو ٹیوبر کو گھڑ سوار مسلسل ہراساں کرتے رہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close