پولیس کا 12 گھنٹوں کے دوران ڈکیت گینگ کے کارندوں سے دوسرا پولیس مقابلہ، ایک ملزم گرفتار،اسلحہ برآمد کر لیا گیا

کراچی(آئی این پی)ضلع کورنگی پولیس کا 12 گھنٹوں کے دوران ڈکیت گینگ کے کارندوں سے دوسرا پولیس مقابلہ،پولیس مقابلہ تھانہ کورنگی انڈسٹریل ایریا KIA کی حدود میں پیش آیا،پولیس مقابلہ میں ایک ملزم اوسامہ کو زخمی حالت میں گرفتار کیا،ملزم کا ساتھی حمزہ موقع سے اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موٹرسائیکل سمیت فرار ہوگیا،گرفتار ملزم کے قبضہ سے اسلحہ بمعہ ایمونیشن اور موبائل فون پولیس تحویل میں لے لیا گیا،

تھانہ کورنگی انڈسٹریل ایریا KIA پولیس اور ملزمان کا مقابلہ حاجی ابراہیم پنہور گوٹھ نزد ملیر ندی سیکٹر 7A کے قریب ہوا،علاقہ پولیس موبائل گشت پر معمور تھی 2 اشخاص کو مشتبہ حالت میں جاتا دیکھاپولیس نے ملزمان کا پیچھا کیا پولیس کو پیچھے آتا دیکھ ملزمان نے پولیس موبائل پر فائرنگ کردی،دو طرفہ فائرنگ کے تبادلہ کے بعد ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کیا، پولیس کیجانب سے ضابطے کی مکمل کاروائی عمل میں لائی جاری ہے، فرار ملزم کو جلد گرفتار کیا جائے گا،

گرفتار ملزم کا سابقہ رکارڈ حاصل کیا جا رہا ہے،گرفتار زخمی ملزم کو علاج معالجے کیلے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close