تین سالہ زینب کے اغوا میں ملوث دونوں ملزمان گرفتار کرلئے گئے، کتنا تاوان طلب کیا تھا؟

کراچی(آئی این پی)اے وی سی سی / سی آئی اے کراچی نے اورنگی ٹاون سیکٹر ساڑھے گیارہ میں کاروائی کرتے ہوئے تین سالہ زینب ولد بلال احمد کے اغوا میں ملوث دونوں شریک ملزمان گرفتار کرلئے،اے وی سی سی / سی آئی اے کراچی نے ہفتہ کو کارروائی کرتے ہوئے انٹیلی جنس معلومات اور گرفتار شدہ مرکزی ملزم صدف عرف مانو ولدتاج الدین کے دوران تفتیش انکشاف پر اورنگی ٹاون سیکٹر ساڑھے گیارہ میں کاروائی کرتے ہوئے اغوا میں ملوث دونوں شریک ملزمان محمد ریحان ولد محمد صابر اور شگفتہ ناز زوجہ محمد ریحان کو گرفتار کر لیا۔

ملزمان نے 15/02/2022 کو تھانہ خواجہ اجمیرنگری کی حدود سے تین سالہ زینب کو اغوا کرکے پچاس لاکھ روپے تاوان طلب کیا تھا جسکا مقدمہ 97/22 بجرم دفعہ 365-A/34 R/W 7ATA کو مغوی زینب کے والد بلال احمدکی مدعیت میں درج کیا تھا۔زینب اے وی سی سی / سی آئی اے کراچی کی بروقت کاروائی کی وجہ سے پہلے ہی بازیاب کروائی جاچکی ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close