کراچی میں آنے والے دنوں میں سردی، محکمہ موسمیات نے بڑی پیشنگوئی کردی

کراچی(آئی این پی)محکمہ موسمیات نے کراچی میں آنے والے دنوں میں سردی کی شدت میں مزید اضافے کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ بارش کا کوئی امکان نہیں۔تفصیلات کے مطابق کراچی کا موسم مزید سرد ہوگیا، محکمہ موسمیات کی جانب سے کہا گہا ہے کہ شہرمیں بارش کا فی الحال کوئی امکان نہیں تاہم آنیوالے دنوں میں سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگا۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ موجودہ درجہ حرارت12ڈگری سینٹی گریڈ یکارڈ کیا گیا، ہوا 4 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتارسے چل رہی ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 89فیصد ہے۔

آج دن میں مطلع صاف رہیگا، دن میں درجہ حرارت22سے 24ڈگری تک رہنے کا امکان ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close